Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے ‏

تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے جسکی قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی واضح اکثریت بن چکی ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کے سینئر نائب صدر میاں عمران دھنوتر نے کہی انہوں نے کہا 
جس نے عمران خان صاحب اور ان کے نظریہ کا ساتھ دیا اور بلے پر مہر لگائی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایک سیٹ پر وقتی طور پر کرپٹ ٹولے کو تو کامیابی دکھائی دے سکتی ہے لیکن آخر کار فتح حق اور سچ کی ہوگی، اور ضمیر خریدنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

عمران خان صاحب کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ہمت، جرأت اور بہادری کی اعلٰی مثال ہے۔

ضلع مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان اور ان کے نظریہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے لوگوں کے ضمیر خرید کر بھٹو نظریہ کو دفن کردیا۔ اور آج دنیا نے دیکھ لیا ہے ضمیر کے سوداگر کون ہیں...!

Post a Comment

0 Comments