گجرات (پ۔ر)انجمن تاجران مسلم بازار کی وفد کی گجرات پریس کلب آمد۔ وفد کی قیادت تاجر رہنما نائب صدر مسلم بازار گجرات حاجی مبین احمدنے کی جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری مسلم بازار شیخ فیصل شہزاد‘ شیخ عثمان‘ ماہر تعلیم میاں محمد الیاس‘ تاجر رہنما ولی خان‘ عامر حمید شامل تھے۔ وفد نے گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا‘ سینئر نائب صدر قنبر اعجاز شاہ‘ نائب صدر سید اظہر شاہ‘ جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید‘ سیکرٹری فنانس مدثر اقبال‘ جوائنٹ سیکرٹری آصف علی بھٹی‘ سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود‘ سیکرٹری سپورٹس وسیم گوندل‘ سیکرٹری تقریبات صہیب سرور‘ سیکرٹری لائبریری سیف اللہ طاہر‘ ممبر مجلس عاملہ شاہد رسول‘ عاطف ایوب بٹ اور صحافی رانا شہزاد کو گجرات پریس کلب کے الیکشن میں گروپ کی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر طلائی مالائیں پہناتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد کا کہنا تھا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کو اُجاگر کیا ہے اور تاجر برادری کے مسائل کو ایوانِ بالا تک پہنچانے میں اپنا مثبت اور بہترین کردار ادا کیا ہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ گجرات پریس کلب نئی کابینہ کی قیادت میں اپنے سینئرز کی مثبت روایات کو جاری رکھے گا۔
0 Comments