Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈاکٹرعبدالرشید شیخ کا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ

مظفرگڑھ ۔(محمد علی) رہنما عوامی راج پارٹی ڈاکٹرعبدالرشید شیخ کا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ۔ظہرانہ کی تقریب النور ہسپتال میں منعقد ہوئی۔علاقائی مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔تفصیل کے مطابق عوامی راج پارٹی کے رہنما شیخ عبدالرشید نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ ظہرانے کی تقریب النور ہسپتال خان گڑھ میں منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے عوامی راج پارٹی کے رہنما  ڈاکٹر شیخ عبدالرشید نے کہا صحافت ایک پیغمبرانہ پیشہ ھے  صحافی کو بے باک ہونا چاہیے ۔ اور اپنے مفاد سے بالا تر ہو کر رپورٹنگ کرنی چاہیے ۔  مسائل کو اجاگر کرنے غریب کی آواز بلند کرنے  اور کریشن کی نشاندہی کرنے پر  الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کا بہت بڑا کردار ھے ۔ ظہرانے کی تقریب میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوس.  ایشن خانگڑھ اجمل لانگ ۔ عمران مانی ،عاصم اعوان ۔  عقیل خان ۔ سجاد اسلم ۔ محمد اقبال جونیجو ۔ قاضی کامران ۔ باقرخان ۔ مسرور خان ۔ غلام سجاد ۔ عدنان رضا ۔ ماجد خان ۔  راشد اعوان اور عوامی راج پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی ۔

Post a Comment

0 Comments