مظفرگڑھ19مارچ2021( )ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مرض کی تیسری لہر کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، اس مرض سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے ہم نے نہ صرف خود کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے بلکہ اپنے خاندان کے دوسرے افراد اور اپنے ملنے جلنے والوں کو بھی اس سے محفوظ بنانا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں یہ بات انہوں نے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سماجی رابطوں کو محدود کردیں، بازار اور دیگر رش کی جگہوں پر اشدضرورت کے وقت جائیں۔ماسک کا استعمال ز ندگی کا معمول بنا لیں۔ سینٹائزر یا صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں،انہوں نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ شام 6بجے بازاروں کو بند کردیں احتیاط ہی میں ہم سب کی بھلائی اور تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے یاد گار کلب میں ویکسی نیشن سنٹر بنایا گیا ہے جہاں 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو رجسٹریشن کے تحت ویکسین لگائی جارہی ہے۔جن افراد کے پاس تصدیقی میسج پہنچ گیا ہے وہ وقت مقررہ پر سنٹر پر تشریف لائیں اور ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کہا کی جن نے ابھی تک رجسٹریشن کروائی وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر1166پر ارسال کریں تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہم سب نے مل کر اقدامات کرنے ہیں تاکہ اس مرض سے خود کو بھی محفوظ بنائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔
0 Comments