مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہیکہ آج کی خواتین تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوارہی ہیں، تعلیمی ادارے طالبات کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں جو عملی زندگی میں انکی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری خواتین بڑی باصلاحیت ہیں جو زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل بھی تعلیم کے حصہ ہیں جو طلباء میں دیانتداری،عاجزی اور وقار پیدا کرتے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر سعیدہ سلطانہ نے بتایا کہ کالج ھذا سے فارغ التحصیل طالبات ملک بھر کے مختلف محکموں اور اداروں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس کے علاوہ کالج ھذا کی طالبات کھیل کے میدان میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کررہی ہیں جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پاکستان بلکہ مظفرگڑھ کا نام بھی روشن کررہی ہیں۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں آخری روز دوڑ، تھالی اور گولہ پھینکنے کے مقابلے منعقد ہوئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
0 Comments