تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے ڈی پی او نے تھانہ سرور شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے ایس ڈی پی او امجد جاوید کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سماعت کیئے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ ہفتہ وار سرکل کوٹ ادو کو وزٹ کرینگے شہریوں کے مسائل براہ راست سماعت کرینگے، ڈی پی او نے بعد ازاں تھانہ رنگپور کا بھی وزٹ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جلد تھانہ رنگپور پنجاب بھر کے خوبصورت تھانوں میں سے ایک تھانہ ہو گا، ڈی پی او نے جرائم۔میں واضح کمی، تھانے کی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ایس ایچ او رنگپور محمد عذیر کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی*
0 Comments