مظفرگڑھ12مارچ2021( )چیئرمین ضلعی اوور سیز کمیٹی غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے ورثہ کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے، حقدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی، یہ بات انہوں نے ضلعی اوور سیز کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کی دوران درخواست گزار خود یا اپنے نمائندے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست پر سماعت مکمل ہوسکے، انہوں نے کہا کہ جو کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو کمیٹی میں سماعت نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ان کافرض ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق میرٹ پر حل کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لئے شر پسند عناصر اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ جن درخواستوں پر فیصلہ ہوچکے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور جن سائلین نے آپس میں صلح کرلی ہے ان کی تحریر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے بتایا کہ اب تک کمیٹی میں 147درخواستوں پر سماعت کی گئی ہے 93درخواستوں پر فیصلے کئے گئے ہیں جبکہ 22درخواستوں پر عدالتوں میں سماعت جاری ہے جبکہ آج 22نئی درخواستیں زیر سماعت ہیں، اجلاس میں ڈ ی ایس پی انویسٹی گیشن بشیر احمد، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ناصر غنی اور ممبر اوور سیز کمیٹی صدام سکھیراسمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
0 Comments