Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لیے کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائ

ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ ایس ڈی اوزدفاترمیں سیفٹی کلچرکوفروغ دیں۔لائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لیے کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔ایس ڈی اوزاورسپریٹنڈنٹسIسپروائزرزفیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورکس کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہاکہ ایکسین روزانہ کی بنیادپر سب ڈویژنوں میں سیفٹی پریڈکی چیکنگ کریں اورلائن سٹاف کوٹی اینڈپی کے مکمل استعمال کی آگاہی دیں۔انہوں نے کہاسرکل مظفرگڑھ میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم آخترسامٹیہ کی نگرانی میں ٹیمیں بنادی گئی ہیں جوکہ فیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورک کے دوران ٹی اینڈپی کے استعمال اورسب ڈویژنوں میں سیفٹی پریڈکویقینی بنانے کے لیے اچانک دورے اورچیکنگ کررہی ہیں تاکہ سرکل میں سیفٹی کلچرکوفروغ دیاجاسکے۔انہوں نے کہامیپکوانتظامیہ کی جانب سے لائن سٹاف کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیارکی ٹی اینڈپی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں ٹی اینڈپی کااستعمال نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ 
میپکوترجمان آپریشن سرکل مظفرگڑھ

Post a Comment

0 Comments