Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سرزمین مظفرگڑھ بہترین تصنیف ہے

سرزمین مظفرگڑھ بہترین تصنیف ہے۔ مصنف محمد شہزاد کو ادبی حلقوں کی طرف سے خراج پیش کرتے ہیں۔
 
مظفرگڑھ 22 جنوری (محمدعلی)سرائیکی زبان کے معروف  شاعر سائیں مشتاق سبقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین  ضلع مظفرگڑھ کی تاریخ میں بہترین اضافہ ہے جس پر  ضلع مظفرگڑھ کے تمام شعرامصنف محمد شہزاد کو زبردست خراج پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات جنہوں  نے اپنے ضلع سمیت اپنے پیارے دیس پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیااور اپنے ملک وقوم کی خدمت کی وہ سب قابل احترام ہیں جو کہ ہمارا قومی اثاثہ ہیں ایسی شخصیات کو تاریخ میں محفوظ کرنا واقعی عظیم کارنامہ ہے۔ محمد شہزاد کی یہ کوشش کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مشاہیر کو اس کتاب کی صورت میں تاریخ کا حصہ بنایا جائے علم دوستی کی اعلی مثال ہے۔اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہماری نوجوان نسل کو اپنے ضلع کی تاریخ کیساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا ایک نیا عزم و حوصلہ ملے گا اور وہ معاشرتی ترقی میں بہت ذوق وشوق سے اپنا کردار ادا کریں۔ ادبی حلقوں کی طرف سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادیب معاشرے کا وہ فرد ہے جو ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے معاشرتی تعمیر میں اپنا  مثبت کردار ادا کرتا رہتا ہے لوگ شاعر کی بات پر توجہ دیتے ہیں تو لہذا شعرا کو بھی چاہیے کہ ایسا پیغام دیں جو انسانیت کی بھلائی میں ہو جس سے امن محبت کی فضا قائم ہو اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی ہو آخر میں انہوں نے اپنے ضلع کے نمائندہ شعرا کرام افضل چوہان اصغر گورمانی شہباز مہروی سلیم نتکانی افتخار عارف زمان کاوش عباس صادر عمران شاکر سمیت مظفرگڑھ کے تمام شعرا کی طرف سے سرزمین مظفرگڑھ کے مصنف  محمد شہزاد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم انشااللہ محمودکوٹ سمیت پورے ضلع کے مختلف شہروں میں اس کتاب کی رونمائی کرائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments