Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

48ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

48ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
وفد میں شامل افسران کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار اور سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔
پنجاب پولیس کو فورس سے پولیس سروس میں تبدیل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور22فروری2021۔(شفیق الرحمان قریشی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ، اسٹیٹ کی رٹ برقرار رکھنے اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اقدامات کر رہی ہے جبکہپنجاب پولیس کو فورس سے پولیس سروس میں تبدیل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کی خدمت اور حفاظت کا عمل بہتر سے بہتر انداز میں سر انجام پاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ورکنگ میں آپریشنل ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن امور کی بہتری پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے کیونکہ مقدمات ورک آؤٹ کرنے کی شرح بہتر بنا کر ہی جرائم کے گراف میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مراکز میں جدید فاسٹ ٹریک سسٹم کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تھانہ کے امور میں بہتری کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت مانیٹرنگ اور انسپکشن کے عمل میں بطور خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سول سروسز اکیڈمی، لاہور سے آئے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔
اے آئی جی آپریشنز غازی صلاح الدین نے وفد میں شامل افسران کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار اور جدید پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے تحت شہریوں کو تحفظ اور خدمات فراہم کر رہی ہے، سی ٹی ڈی، ایس پی یو، اینٹی رائٹ، ڈولفن اور پیروسمیت دیگر سپیشلائزڈ فورسز کے قیام سے پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن سیفٹی ایپ جبکہ سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن ایپ بنائی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس شہریوں کی اندراج مقدمہ سمیت دیگر درخواستوں پر فی الفور کاروائیوں کو یقینی بنار ہے ہیں جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے 878کمپلینٹ سنٹراور کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنایا جاتا ہے جن کا مقصد شہریوں کے مسائل کا فوری خاتمہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سیف سٹی لاہو ر کی طرز پر صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم شروع کئے گئے ہیں جن سے حساس مقامات کی سیکیورٹی انتظامات میں خصوصی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کاروائیاں جاری ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی بدولت صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔بریفنگ کے بعد زیر تربیت افسران کو 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کروایا گیا جبکہ دورے کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پرڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان اور اے آئی جی ایڈمن نجیب الرحمان بگوی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments