گجرات ممتاز کاروباری شخصیت سجاد حیدری کی گجرات پریس کلب آمد۔ نومنتخب صدر عبدالستار مرزا اور جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید‘ نائب صدر سید اظہر حسین شاہ‘ سینئر نائب صدر قنبر اعجاز شاہ‘ فنانس سیکرٹری مدثر اقبال‘ سیکرٹری تقریبات صہیب سرور‘ سیکرٹری سپورٹس وسیم گوندل‘ سیکرٹری لائبریری ڈاکٹر سیف اللہ طاہر‘ جوائنٹ سیکرٹری آصف بھٹی‘ سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود‘ ممبران مجلس عاملہ‘ عرفان حفیظ کھوکھر‘ جلال الدین کرامت‘ ارشد علی‘ شاہد رسول‘ عاطف ایوب بٹکو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی۔ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سجاد حیدری نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ممبران کی گجرات کے تاجروں بزنس مینوں کے ساتھ بہترین ذہنی ہم آہنگی ہے جس کی بدولت گجرات کے شہری کسی بھی معاملے میں خود کو تنہا نہیں سمجھتے۔ گجرات پریس کلب نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کرنے کو ترجیح دی ہے اور پریس کلب کے سینئرز نے معاشرے کے بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پریس کلب کے ممبران کو بھی یکجا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ہم اُمید کرتے ہیں کہ پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا اور کابینہ کے ممبران اپنے قلم کی طاقت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کر کے انکی آواز احکامِ بالا تک پہنچائیں گے۔
0 Comments