Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اےاین پی کے کارکنان ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں میں الرٹ ہوجائیں

مردانعوامی نیشنل پارٹی و پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر  امیر حیدر خان ہوتی ایم این اے  نے کہا ہے۔کہ اےاین پی کے کارکنان ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں میں الرٹ ہوجائیں ۔اے این پی خدائی خدمت گاروں کی عظیم تحریک کا تسلسل ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ ظالم جابر حکمرانوں کے انکھوں میں انکھیں ڈال کر جرت مندانہ کردار ادا کیا ہے۔ڈسپلن کی پابندی ضروری ہے۔ھمارے نوجوانان  بزرگوں کے شانہ بشانہ رہ کرکسی بھی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ھم وعدوں کے پکے اور قول کے سچے ہیں۔ باچہ خان کے پیروکار پوری تیاری سے میدان عمل ہے۔عوامی نشنل پارٹی ضلع مردان فعال یاتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جسکی صدارت اے این پی ضلع مردان  کے صدر حاجی لطیف الرحمان  نے کی ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ھارون خان۔ سابق ایم این اے حمایت اللہ مایار۔مرکزی رہنماء حاجی فاروق اکرم خان ۔حاجی جاوید یوسفزئ ۔سید جمال باچہ ۔اور دیگر اھم پارٹی رہنماء بھی تھے۔ اجلاس میں نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تنظیموں کے مزید فعالیت کے بارے میں اھم فیصلے گیے۔انھوں نے کہ باچہ خان ۔ولی خان بابا نے ہمیشہ ووٹ کی تقدس۔  آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کی جن پر روس ۔ہندوستان کے ایجنٹ غداری اور کفر کے فتوی لگائے گئے۔  اج یہی نعرے پنجاب سمیت سارے ملک سے اٹھ رہے ہیں۔ جس سے باچہ خان بابا کی ایک ایک بات سچ ثابت ہررہی ہے۔اور کہا کہ پی ڈی ایم میں عوامی نشنل پارٹی ایک کلیدی کردار ادا کرتی چلی ارہی ہے۔جس پر اے این پی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ناکام خارجہ پالیسی مسخرہ بن چکا ہے۔ھم دنیا میں رسوا اور تنہا ہوتے جارہے ہیں۔ دوستوں کی بجائے دن بدن ہمارے دشمنوں اضافہ ہورہاہے۔ قومی معاملات میں بلکل اتفاق رائے نہ ہی ہے۔ اور نہ ہی بہتر قانون سازی ہورہی ہے۔   ۔ معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔ گرانی کی خطرناک لہر نے غریب مزدور طبقہ آئے روز خودکشیوں پر مجبور ہے۔اس حالات میں اے این پی خاموش نہیں رہ سکتی ۔انھوں نے کہا کہ دھشت گردی نئے خطرات پیدا ہونے کے باوجود جعلی حکمران خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔ اور کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک میں لانگ مارچ کاسلسلہ عنقریب شروع ہوگا۔   اے این پی کے کارکنان تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ اے این پی باچہ خان کے پیروں کاروں کی قواعد و ضوابط کی منظم پابند جماعت ہے۔جس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔لھذا تمام کارکنان و تنظیمیں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کرنوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments