خدمت خلق گروپ کے جانبازوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی چیف آفیسر میاں منشا سینٹری انسپکٹر عاطف گجر سرپرست اعلی خدمت خلق گروپ سردار ریاض گجر صدر حمزہ وحید رانا محمد شفیق خان کی قیادت میں پیرمحل کو صاف ستھرا بنانے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک پیرمحل کے شہری تعاون نہیں کرتے جس طرح گھر کی صفائی گھر کے فرد کی ذمہ داری ہوتی ہے اسی طرح باہر کی صفائی سماج کی ذمہ داری ہے اور ہم سب اس سماج کا حصہ ہیں بہت سارے لوگ گھر کی گندگی باہر ڈال دیتے ہیں جسے ایک اخلاقی جرم مانا گیا ہے اگر کوئی ہمارے آس پاس رہنے والا شخص اس قسم کی نازیبا حرکت کرتا ہے تو ہمیں فورا اسے روکنا چاہئے ہر محلے میں ایک کمیٹی بنائیں جو محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھے
صفائی رکھنا سرکار کی ہی نہیں ہماری بھی ذمہ داری ہے ہم سبھی کو مل کر صفائی کے لئے اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہے اور نبھانا ہے ۔ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت بھی لگانے ہونگے تاکہ فضائی آلودگی کو بھی دور کیا جا سکے ۔ انسانی ذہن کی صفائی کے لئے ہمیں تعلیم پہ دھیان دینا ہوگا ۔ علم ہی ایک ایسی شئے ہے جو ہماری ذہنی اور فکری آلودگی کو صاف کرتی ہے ۔ روح کی صفائی کے لئے ہمیں اپنی سوچ بہتر کرنی ہوگی ۔
تو آئیے آج خدمت خلق گروپ کے زیر اہتمام ہفتہ وار صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نےب شرکت کی رہے اس مہم میں ہمیں پیرمحل کے شہریوں اور آپ کے تعاون کی بہت زیادہ ضرورت ہے
خلق گروپ پیرمحل
0 Comments