Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گجرات میمو گرافی کیمپ کا انعقاد ‏

گجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور کے تعاون سے بشیر بیگم میٹرنٹی ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں بریسٹ کینسر سے متاثرہ افراد میں مرض کی تشخص کیلئے2روزہ دوسرے فری میمو گرافی کیمپ کا انعقاد کیا گیاافتتاحی تقریب کی صدارت صدر گجرات ویلفیئر فورم جاوید بٹ نے کی جبکہ افتتاح مہمان خصوصی صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقیوم تھے تقریب میں ڈاکٹر اعجاز بشیر، اشفاق بشیر،ڈاکٹر مشتاق وڑائچ، چوہدری شہریار بھدر، ؔڈاکٹر صفی، ڈاکٹر سہیل امجد مرزا، ندیم طاہر، عبدالعزیز مرزا، شیخ محمد سلیم، نعمان اشرف قادری،فیصل اعجاز، سیٹھ علی اصغر، نثار الدین ساجد راٹھور، حبیب الرحمان کھوکھر، طارق مرزا، لالہ جی سعید، مدثر اقبال، صہیب سرور، عبدالطیف مرزا، خلیل احمد، ارسلان احمد دیگر شریک تھے کیمپ میں 19مریضوں کی میمو گرافی کی گئی کیمپ آج 23فوری کو دوسرے روز بھی صبح 9بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیگا۔
 
گجرات ویلفیئر فورم کی جانب سے کینسر کیئر ہسپتال کے قیام کیلئے تگ ودو اور میمو گرافی کیمپ کا انعقاد ہیلتھ سیکٹر میں خوبصورت اضافہ ہے موجودہ دور میں جہاں مسیحائی کا شعبہ بزنس کا روپ دھار چکا ہے وہیں فری کیمپ کا انعقاد کرنا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے کینسرکیئر ہسپتال کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا اپنی جیب سے عطیات دینا لائق تحسین ہے  گجرات ویلفیئر فورم کے صدرجاوید بٹ،چیئرمین عبدالطیف مرزا، ڈاکٹر اعجاز بشیر، شہر یار بھدر، اور انکی ٹیم اس عمل پر خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کااظہار صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقیوم نے گجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام بشیر بیگم میٹرنٹی ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں دوسرے فری میمو گرافی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزانے کہا کہ موجودہ ہیلتھ رپورٹس کے مطابق ہر آٹھویں خاتون بریسٹ کینسر کے مرض کا شکار ہے اور ان کے فری ٹیسٹ کیلئے کیمپ منعقد کرنا انکے لئے وسائل پیدا کرنے اور خرچ کرنیوالے حقیقی معنوں میں نہ صرف عبادت کررہے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثال قائم کررہے ہیں انشاء اللہ گجرات پریس کلب کی ٹیم اور ممبران اسکی آگاہی کیلئے اپنے صحافتی فرائض احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے کار خاص میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں گے فورم کے شاندار اقدامات کو اجاگر کر یں گے عبدالستارمرزا نے کہا کہ دور حاضر میں خود کو دوسروں کے دکھ درد کیلئے وقف کرنیوالے معاشرہ کا قیمتی سرمایہ ہیں توقع کرتے ہیں گجرات کے باسی آپکی فورم کا دست و بازو بنیں گے تاکہ گجرات ویلفیئر فورم کے کارواں میں اضافہ ہوتا چلاجائے تقریب سے مہمان خصوصی پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ گجرات ویلفیئر فورم اپنی نوعیت کے انوکھے ویلفیئر کے کام کررہی ہے بریسٹ کینسر کے مریضوں کیلئے میمو گرافی کیمپ کا انعقاد خالصتا اللہ کی رضا کیلئے لگانا شاندار عمل ہے جسمیں کسی کا کوئی ذاتی مفاد وابستہ نہیں جاوید بٹ، عبدالطیف مرزا، ڈاکٹر اعجاز بشیر کی قیادت میں یہ ٹیم انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے کینسر جیسے مرض کے علاج کے حوالے سے میمو گرافی کیمپ اُن لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے جوآج کے جدید دور میں بھی اسے لاعلاج مرض سمجھتے ہیں بریسٹ کینسر کی بیماری کے علاج کی آگاہی اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں، آر ایچ سی، بی ایچ یو سمیت ہر فورم پراس حوالے سے تشہیر کی جانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں اور اس میں مبتلا مریضوں کا علاج ہو سکے ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا پلیٹ فارم کینسر کے مریضوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے۔صدر گجرات ویلفیئر فورم جاوید بٹ نے کہا کہ الحمد اللہ گجرات ویلفیئر فورم مختلف این جی اوز کا مجموعہ ہے ان پھولوں کو اکٹھا کرنیکا مقصد خالصتادکھی انسانیت کی خدمت کر نا ہے جسمیں ہیلتھ کمیٹی، سوشل سیکٹر، ایجوکیشن سیکٹر کی مد میں ہر ماہ 18طلباء و طالبات کو وظائف، معذور، بے روزگار، بیوہ خاتون، مستحقین کیساتھ تعاون کرنے کے ساتھ جیل میں معمولی نوعیت کے جرائم میں قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانہ بھی ادا کرتے ہیں اور وکلاء کی خدمات بھی فراہم کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح کینسر کئیر ہسپتال کی بنیاد رکھنا ہے جس کیلئے ہر منگل کو فری کینسر کلینک میں مریضوں کا چیک اپ کیاجاتا ہے جسمیں کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور کا تعاون مثالی ہے آج کے میمو گرافی کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے 32مرلے اراضی فورم کے نام منتقل ہو چکی ہے جس پر تمام مخیر حضرات خراج تحسین کے مستحق ہیں فورم کے فنڈز خالصتاایمانداری سے خرچ کیے جارہے ہیں کینسر کیئر ہسپتال میں پہلے فیز میں بریسٹ کینسر کا شعبہ قائم کیاجائیگا میمو گرافی کیمپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے پہلے کیمپ میں 70مریضوں میں سے بریسٹ کینسر کا شکار 3خواتین مریض سامنے آئیں جنکا باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ 40کی عمر کے بعد خواتین کو میمو گرافی ٹیسٹ کروائیں تاکہ بروقت مرض کا علاج ہو سکے گجرات میں میمو گرافی ٹیسٹ کا انعقاد ہونا اچھاعمل ہے ہر دو سے تین ماہ بعد اب خواتین کے میمو گرافی ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہیگا کیمپ کے انعقاد کیلئے اشفاق بشیر کی جانب سے ہر مرتبہ 1لاکھ روپے عطیہ عظیم صدقہ جاریہ ہے خواتین اس مرض کے ٹیسٹ کروانے کیلئے ہچکچاہٹ ترک کریں تاکہ ان بیماری کا علاج ہو سکے اور ان کی جانیں بچائیں جاسکیں ہماری کوشش ہے کہ گجرات کا میڈیا اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرے تاکہ بہت سے جانیں بچائی جاسکیں ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویااس نے ساری انسانیت کی جانیں بچائیں کیمپ کے علاوہ کینسر سپیشلسٹ ہر منگل کو بشیر بیگم ہسپتال میں موجود ہیں اب مریضوں کو چیک اپ کیلئے لاہور اسلام آباد کی بجائے ضرورت نہیں نثار الدین ساجد راٹھور نے کہا کہ عبدالستارمرز اکو گجرات کی صحافی برادری کیساتھ تمام ادارے، تنظیمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اوریہی آج کے دور میں انسان کی سب سے بڑی کامیابی و کامرانی ہے اس حوالے سے عبدالستار مرزا خوش نصیب ہیں کہ ان معاشرے کے تمام طبقات کی سپورٹ حاصل ہے فورم کے ممبران اپنے اپنے حصہ کی شمیں جلا رہے ہیں تاکہ ہم دنیا و آخرت میں بھی سرخرو ہو سکیں۔

Post a Comment

0 Comments