مظفرگڑھ (خبرنگار)واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے عملہ کی غنڈہ گردی۔ سادیواہن میں شہری کے گھر گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ۔خواتین سے بدتمیزی ۔اہل علاقہ سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے عملہ کے ناروا سلوک اور غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اتوار چھٹی کے دن واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے اہلکار خواجہ عثمان، اللہ دتہ نے 7 پرائیویٹ افراد کے ہمراہ موضع سادے واہن بستی وہاب والا میں میاں کاشف بھٹی کے گھر دھاوا بول دیا ۔چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھر کے اندر گھس گئے ۔گھر گھس کر واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے عملہ نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کیا ۔اہل علاقہ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے اہلکار خواجہ عثمان نے ان کی ناک میں دم کر رکھا ہے اس سے قبل بھی ایسی غیر قانونی وارداتیں وہ متعدد بار کر چکا ہے۔مظاہرین نے میپکو چیف اور واپڈا کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ واپڈا سب ڈویژن خانگڑھ کے اہلکار خواجہ محمد عثمان، اللہ ڈتہ اور ان کے ساتھ 7 پرائیویٹ افراد کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
0 Comments