Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہو گئے

*آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہو گئے۔3 لاکھ 75 ہزار انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے۔ترجمان پاک فوج*
*دہشتگردی کے خلاف ہم یہ جنگ جیتے تو عوام کی وجہ سے اگر عوام ساتھ ہو تو فوج کچھ بھی کر سکتی ہے فوج کی اصل طاقت عوام ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر*
 
*آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار  مختلف شعبوں بلکہ پورے ملک پر محیط تھا، آپریشن کے دوران بہت سے لوگ بے دخل ہوئے لیکن پیغام پاکستان نے شدت پسندی کے بیانیے کو بڑی حد تک شکست دی*

*عوام کی مدد سے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کو شکست دی، اور مستقبل میں بھی عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔آپریشن ردالفساد کے دوران 78 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ان کے معاونین کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیادوں پر ایکشن لیے گئے*

*کراچی میں امن و امان کی صورتحال واضح بہتری ہوئی ہے اور ٹیررازم سے ٹورازم تک کا یہ سفر انتہائی کٹھن اور صبر آزما تھا، آج کھیل کے میدان آباد ہیں*

*ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ یوم پاکستان پر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا*
*پاکستان زندہ باد*
*پاک فوج پائندہ باد*

Post a Comment

0 Comments