مظفرگڑھ 27 فروری (محمد علی)چیٸرمین مظفرگڑھ دوست گروپ و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 182 میاں محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ ,ثقافت اور ادب کی حفاظت کرتی ہیں اور وہیں قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو نٸے علوم اور نٸی کتابوں سے استفادہ کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کتاب سرزمین مظفرگڑھ ضلع مظفرگڑھ کی تاریخی اور سیاسی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہاٸش گاہ القریش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کتاب سرزمین مظفرگڑھ لکھ کر مصنف نے تاریخ رقم کی ہے اور مظفرگڑھ کے کٸی مخفی گوشوں اور کٸی گم نام ہیروز کو تاریخ کے اوراق میں امر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرزمین مظفرگڑھ ایک بے مثال کاوش اور بڑا کارنامہ ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کتاب کے مصنف نے کتاب کی تکمیل کے سلسلے میں ہمہ وقت مجھ سے رابطہ رکھا اور میں نے مصنف کی ہمیشہ حوصلہ افزاٸی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب مظفرگڑھ کی تاریخ,آثار قدیمہ,تاریخی قصبوں,تاریخی داستانوں اور مشاہیر کے کارناموں کا مرقع ہے اور علاقاٸی تاریخ کی مستند داستان ہے۔انہوں نے کہا دیگر لکھاریوں کو بھی اس کتاب کی پیروی کرتے ہوۓ مظفرگڑھ کے حوالے سے دیگر موضوعات پر قلم اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جدید تاریخ کے حوالے سے موجود کتب میں ایک خوب صورت اضافہ ہے۔
0 Comments