Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد۔
آئی جی پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے افسران کونئے عہدوں کے رینک لگائے۔
محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہے۔
قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور شہریوں کے مسائل کے حل پر بطور خاص توجہ دیتے رہیں۔ آئی جی پنجاب 
لاہوریکم مارچ-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے لہٰذا پروموٹ ہونے والے افسران قانون کے یکساں نفاذ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس ڈلیوری سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام سپر وائزری افسران بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہتر ین پرفارمنس لیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو فورس سے سروس میں تبدیل کرنے میں سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے لہذا افسران ہائی پروفیشنل اسٹینڈرڈ کو فالو کرتے ہوئے عوامی خدمت اور جدید کمیونٹی پولیسنگ کواپنا شعار بنائیں اور ماڈرن پولیسنگ کی گائیڈ لائنز کے مطابق جرائم کے قلع قمع اور سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کے عہدوں پر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے افسران کونئے عہدوں کے رینک لگائے۔
دوران تقریب سی سی پی او لاہور، غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی کا رینک لگایا گیاجبکہ جہانزیب نذیر، ساجد کیانی، احمد نواز چیمہ اور صادق علی ڈوگر کو ڈی آئی جی عہدوں کے رینک لگائے گئے۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروموٹ ہونے والے افسران نے آئی جی پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت اور تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان بھی موجود تھے۔ 

Post a Comment

0 Comments