Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

یوسف رضا گیلانی کا ایک بیٹا موسیٰ گیلانی ایفی ڈرین کیس میں ملوث

‏‎یوسف رضا گیلانی صاحب فرماتے ہیں  3 مارچ کو ارکان میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں

‏یوسف رضا گیلانی  کا ایک بیٹا موسیٰ گیلانی ایفی ڈرین کیس میں ملوث 
دوسرا بیٹا عبدالقادر  حج کرپشن میں مرکزی مجرم ،
اور  بیوی پہ ترک خاتون اول کے  ہار کی خرد برد کا الزام
خود جناب یوسف رضا گیلانی میمو گیٹ کا اہم کردار

یہی نہیں بلکہ ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے 2013 میں مشہور زمانہ اربوں کا ٹڈاپ سکینڈل (ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان) میں گذشتہ دور حکومت میں فریٹ سبسڈی کی مد میں کی جانے والی مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
جوں جوں تحقیقات کا دائرہ بڑھتا گیا نہ صرف بڑے پیمانے پر کی جانے والی خوردبردکا حجم اربوں روپے سے تجاوز کر گیا بلکہ سکینڈل میں ملوث بااثر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کاغذی ایکسپورٹ کمپنیوں کے مالکان، بروکرز اور افسر شاہی کے اعلی ترین افسران تک پہنچے تو انکشاف ہوا کہ مالی سکینڈل کی سرپرستی کرنے والوں میں گزشتہ دور حکومت کی اعلی ترین سیاسی شخصیات سر فہرست ہیں جن میں پہلا نام یوسف رضا گیلانی اور دوسرا نام امین فہیم مرحوم کا تھا یہ سکینڈل 5 ارب کی رشوت کا تھا اس میں یوسف رضا گیلانی پر 26 ایف آئی آر درج ہوئی
اس کے علاوہ رشوت لیکر نوکریوں کی بندر بانٹ کے کیس بھی عام رہے
اس کے بعد بھی یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں ان کا کردار دیکھ کر 3 مارچ کا  فیصلہ کریں
تو جناب ایسا ظلم ناں کریں ہم کردار دیکھ کر فیصلہ کرنے والی قوم نہیں
جناب اگر کردار دیکھ کر دینے والی بات ہوتی تو آپ چونگی امر سدھو پہ بیٹھے صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے کا راگ الاپتے ایک فٹ پاتھ پہ  جھولی پھیلائے براجمان ہوتے.

Post a Comment

0 Comments