Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس مظفرگڑھ کی کاروائی میں منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

مظفرگڑھ منشیات فروشوں کیخلاف سخت ترین آپریشن کیس جائے محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس مظفرگڑھ کی کاروائی میں منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ہے۔مخدوم غلام قاسم ای ٹی او ایکسائز مظفرگڑھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایکسائز انسپکٹر سکندرالزماں شیخ نے ترکی ہسپتال کے نزدیک ریڈ کر کے اعجاز کبڑا نامی منشیات فروش سے چودہ سو چالیس گرام چرس برآمد کی جبکہ کرمداد قریشی میں ممنوعہ غیر ملکی چھالیہ کی بھاری مقدار بھی قبضہ میں لے لی ہے۔مخدوم قاسم نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری ترجیح اور صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم سے گھبرا کرانسانیت کے دشمن منشیات فروش مبینہ طور پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔لیکن میں ایسے مذموم ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتا۔کئی ماہ تک منشیات فروشوں کے بارے میں ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر انسداد منشیات مہم جاری رہے گی۔

Post a Comment

0 Comments